بڑھتی عمر سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری! سائنسدانوں نے حیرت انگیز دوا دریافت کر لی


  اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ سیب اور ٹماٹر کھانے سے بڑی عمر کے لوگوں میں پٹھوں کی کھوئی ہوئی طاقت کو واپس بحال کیا جا سکتا ہےآئیوا یونیورسٹی کے طبی ماہرین کو سیب اور ٹماٹر میں ایک مرکب ملا ہےجو عمر بڑھنے کے ذمہ دار پروٹین کی سرگرمیوں کو روک سکتا ہے۔امریکی تحقیق کار کرسٹوفر ایڈمز کا کہنا ہے
 کہ دو ماہ تک سیب اور ٹماٹر کے استعمال سے بوڑھے افراد کے پٹھوں کو ناکارہ یا ختم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے 
آیونیورسٹی کے شعبہ انٹرنل میڈیسن سے وابستہ محقق کارکرسٹوفر ایڈمز کے مطابق سیب کے چھلکے میں پایا جانے والا کیمیکل ارسولک ایسڈ اور سبز ٹماٹر میں پائے جانے والے اجزاءٹوماٹیڈائن پٹھوں کو ناکارہ ہونے سے اور عضلات کی کمی کو روکتےہیں۔محققین اپنی تحقیق کو انسانی طبی ٹیسٹ میں جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے بالاآخر ممکنہ طور پر پٹھوں کی مضبوطی کی ادویات کی نئی رینج متعارف ہو سکے گی۔
بڑھتی عمر سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری! سائنسدانوں نے حیرت انگیز دوا دریافت کر لی بڑھتی عمر سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری! سائنسدانوں نے حیرت انگیز دوا دریافت کر لی Reviewed by Walliam Marry on 5:26 PM Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.