محسن داوڑ اور علی وزیر بیرونی ایجنڈے پر اداروں کو بدنام کر رہے ہیں،حکومت نے پی ٹی ایم کارکنوں سے بڑی اپیل کردی


  پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر بیرونی ایجنڈے پر اداروں کو بدنام کر رہے ہیں ‘پی ٹی ایم کارکن ہوشیار رہیں،دہشت گردی کیخلاف پاک فوج اور قبائل نے لازوال قربانیاں دیں ،
چند لوگ فاٹا میں ترقی نہیں چاہتے ۔سوموار کو ایک بیان میں شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پشتونوں کے حقوق کے نام پراداروں کو بد نام نام کیا جا رہا ہے،
 دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج اور قبائل نے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند لوگ سابق فاٹا میں بحالی اور ترقی کا عمل سبوتاژکرنا چاہتے ہیں، فاٹا کے عوام کی بحالی اور نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا۔
محسن داوڑ اور علی وزیر بیرونی ایجنڈے پر اداروں کو بدنام کر رہے ہیں،حکومت نے پی ٹی ایم کارکنوں سے بڑی اپیل کردی محسن داوڑ اور علی وزیر بیرونی ایجنڈے پر اداروں کو بدنام کر رہے ہیں،حکومت نے پی ٹی ایم کارکنوں سے بڑی اپیل کردی Reviewed by Walliam Marry on 5:52 AM Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.